جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کیلئے غلط دروازہ کھٹکھٹایا:فوزیہ قصوری

جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کیلئے غلط دروازہ کھٹکھٹایا:فوزیہ قصوری
جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کیلئے غلط دروازہ کھٹکھٹایا:فوزیہ قصوری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریکِ انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین! آپ نے انصاف کے لیے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں فوزیہ قصوری نے کہاکہ جہانگیر ترین! آپ صرف چند سالوں کے لیے دوست تھے، میں نے 22 سال پی ٹی آئی سے وفاداری کی مگر مجھے انصاف نہیں ملا۔فوزیہ قصوری کا جہانگیر ترین سے کہنا ہے کہ آپ ایک مالدار اور طاقت ور شخص ہیں، یہ آپ کے لیے اچھا ہے۔

واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کے بعد پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا اور فلاحی کاموں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -