ایف آئی اے کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس

ایف آئی اے کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس
ایف آئی اے کا وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹو سٹار مل کی اعلیٰ انتظامیہ 15 اپریل کو ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کرلیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹو سٹار شوگر مل میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے 13 کروڑ کے شیئرز ہیں۔نوٹس کے مطابق ٹو سٹار شوگر مل انتظامیہ اور شیئر ہولڈرز چینی سٹہ بازوں سے ملے ہوئے ہیں جبکہ سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے غیرقانونی پیسہ بنا رہے ہیں۔ایف آئی اے نے سال 2020-21 میں فروخت چینی کا ریکارڈ ہمراہ لانےکی ہدایت کی ہے، سٹے کے ذریعے فروخت کی گئی چینی کا ریکارڈ رکھنے کا طریقہ کار بھی طلب کر لیا۔

دوسری جانب خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ٹو سٹار مل میں میرے پہلے شیئرز تھے، اب نکال لیے ہیں، اب میرے بھائی مخدوم شہریار کے ٹو سٹار شوگر مل میں صرف شیئرز ہیں۔