میڈیا ورکز کو تنخواہوں کی ادائیگی، دیگر مسائل کے حل کیلئے قانون سازی  ضروری،قومی اسمبلی اطلاعات کمیٹی

میڈیا ورکز کو تنخواہوں کی ادائیگی، دیگر مسائل کے حل کیلئے قانون سازی ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات  نے سفارش کی ہے کہ  میڈیا ورکز کو تنخواہوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کرنی ہو گئی،لا کھوں روپے لینے والے اینکرز چینلز کیلئے بوجھ نہیں ہیں،معمولی تنخواہ لینے والا فیلڈ سٹاف  کی تنخواہوں کیلئے رقم نہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا مالکان کی جانب سے حلف نامہ جمع کریا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں گے، ایک ارب روپے ادا کیے جانے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، اسی وجہ سے ان کے واجبات روکے گئے ہیں۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن   نے قانون سازی کو میڈیا پر لٹکتی تلوار قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی اجلاس میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اگلے اجلاس میں وضاحت طلب کر لی۔

 میڈیا ورکز

مزید :

صفحہ آخر -