پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، بلاول بھٹو 

پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، بلاول بھٹو 

  

  

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔جمعرات کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن امجد آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی امجد آفریدی کے درمیان کوہاٹ کے عوا می مسائل پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کے رکن امجد آفریدی کے مابین خیبرپختونخوا کی مجمو عی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی حکومت کو عوامی مسائل کے حل کی کوئی فکر نہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -