پنجاب میں 25لاکھ خاندانوں کو چھت کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری 

پنجاب میں 25لاکھ خاندانوں کو چھت کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری 

  

لاہور(انٹر ویو،میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) 50لاکھ گھروں کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا پنجاب میں 25لاکھ خاندانوں کو چھت کی فراہمی کا جامعہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کی تکمیل میں پرائیویٹ سیکٹر بڑا اہم کردار ادا کر رہا ہے 27لاکھ میں تین مرلے کے گھر کے لیے 3لاکھ کی سبسڈی دی جار ہی ہے اخوت نے 5500گھر مکمل کر کے تقسیم کر دیئے ہیں۔ لاہور میں ایل ڈی اے نے 4000اپارٹمنٹس کی تعمیر شروع کر دی ہے مایوسی کے ڈھائی سال گزر گئے اب قوم کو خوشخبریاں ملیں گی گھر اور نوکریاں ملیں گی وزیر اعظم مہنگائی پر قابو پا لیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے مرکزی رہنما نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب (PHATA)کے جنرل سیکرٹری عاطف ایوب خان میو نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا میکنزم بنانے اور زمین کے حصول میں وقت لگا ہے اللہ کے فضل سے اب ہم پٹڑی پر چڑھ گئے ہیں وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں پرائیویٹ بلڈر اور ڈویلپرز کو شامل کرنے سے 50لاکھ گھروں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے۔ عاطف ایوب خان نے بتایا پھاٹا نے سیالکوٹ میں 16سو کنال، چنیوٹ میں 51ایکٹر، پتوکی میں 50ایکٹر، رینالہ خورد میں 52ایکٹر اٹک میں 50ایکٹر زمین حاصل کر لی ہے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید پنجاب میں 25لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں سیکرٹری پھاٹا نے بتایا پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کا کردار بڑا قابل ستائش ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاؤسنگ سکیم کی منظوری فوری کی جارہی ہے ٹیکسز میں ریلیف کیساتھ ساتھ ہر طرح کی سہولت دے رہے ہیں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم 20فیصد نیا پاکستان ہاؤسنگ کو دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے بتایا اخوت نے 5ارب کا منصوبہ شروع کیا 3ارب کے بلا سود قرضے جاری کیے، 55سوگھر بنا کر غریبوں میں وزیر اعظم تقسیم کر چکے ہیں اخوت نے 45کروڑ کی ریکوری بھی کر لی ہے پنجاب کے مختلف اضلاح خوشاب، لیہ اور دیگر دہی علاقوں میں کام جاری ہے انہوں نے کہا پھاٹا، ایمن آباد، اٹک میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ 27لاکھ میں 3مرلے کا گھر ہو گا 650سکوائر فٹ کا ہو گا 29لاکھ میں 5مرلے کا گھر 1000سکوائر فٹ میں پاکستان کا سستا ترین پروگرام ہے 3لاکھ کی سبسڈی اس میں شامل نہیں ہے وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا۔ عاطف خان میو نے بتایا لاہور میں ہمارے علیم خان میاں اسلم اقبال عوامی خدمت میں ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ عاطف خان میو نے کہا مایوسی کا دور ختم ہو گیا ہے پی ٹی ائی کو قرضوں میں ڈوبا پاکستان ملا ہے جس کی ادائیگی میں مہنگائی کا طوفان آیا، اللہ کا شکر ہے وزیر اعظم ملکی معشیت کو درست سمت لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں روپے مستحکم ہو رہا ہے ڈالر کی قمت میں کمی ہو رہی ہے،وزیر اعظم مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا رمضان کے مہینہ میں خصوصی ریلیف کے لیے 7ارب کا پیکیج تیار ہے 10اپریل سے ملک بھر میں جاری ہو جائے گا۔ رمضان رواداری کا مہینہ ہے تاجر منافع خور ترک کریں عوام کو ریلیف دیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔ 

عاطف ایوب خان میو

مزید :

صفحہ آخر -