ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی  نظام کی تشکیل نو کررہے ہیں،پنجاب ریونیو بورڈ 

ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی  نظام کی تشکیل نو کررہے ہیں،پنجاب ریونیو بورڈ 

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) دیہی مرکز مال کیلئے محکمہ مال اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری ریونیو محمد اشفاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ملک سلیم نے معاہدہ  پردستخط کئے اس معاہدے کا مقصد دیہی مرکز مال میں نادرا کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔اس موقع پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دیہی مراکز مال کی تشکیل سے اراضی ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، فرد جاری ہوگی، اراضی انتقال بھی ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک 8000 مراکز مال فعال ہو جائیں گے نادرا کیساتھ ایم او یو سائن کرنے سے فیملی ٹری کو مربوط کیا جائے گااس معاہدے سے نادرا، بلدیات کو بہت فائدہ ہوگا۔پورے صوبے کی رجسٹری برانچ میں بھی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا،سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔ڈسٹرکٹ لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے نظام کی تشکیل نو کررہے ہیں آئندہ سال شہروں میں تمام پٹوار خانوں کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مینوئل ریکارڈ کو ختم کررہے ہیں،رواں سال ہی پنجاب کے تمام اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹل کر دیا جائے گا جعلی فرد جیسے معاملات ختم ہو جائیں گے لوگوں کے اراضی سے متعلق معاملات ان کے گھر کی دہلیز پر ہونگے،اب تمام تر ادائیگیاں ای پے کے ذریعے ہونگی، کسی بنک میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی،ہر دیہات میں لال کتاب کو مسلسل مرتب کیا جاتا رہے گا31 مئی تک تمام مینوئل ریکارڈ کی انسپکشن مکمل ہو جائے گی۔

ریونیو بورڈ 

مزید :

صفحہ آخر -