خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ، ارسا نے خبردار کر دیا

خریف کی فصل کیلئے پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ، ارسا نے خبردار کر دیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)نے خبردار کیا ہے کہ خریف سیزن کے آغاز پر پانی کی 10فیصد کمی کا سامنا ہوگا جبکہ خریف سیزن کے اختتام پر 4فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہوگا،جاری اعلامیے کے مطابق جمعرات کو  چیئرمین ارسا را ارشاد کی زیرصدارت ایڈوائیزری کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ خریف سیزن میں مجموعی طور پر 108.75ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف)پانی موجود ہوگا 14.47ایم اے ایف پانی سمندر میں چلا جائے گا،اعلامیے کے مطابق 15.01ایم اے ایف پانی بہاؤ کے دوران زمین جذب کرلے گی جبکہ 10.05ایم اے ایف پانی آئندہ ربیع سیزن کے آغاز کے لیے بچایا جائے گا،ارسا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبوں کے درمیان 68.67ایم اے ایف پانی تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے پنجاب کو 34.112ایم اے ایف اور سندھ کو 30.893ایم اے ایف پانی دیا جائے گا،جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کو 0.823ایم اے ایف اور بلوچستان  کو 2.848 ایم اے ایف پانی دیا جائے گا۔

خریف

مزید :

صفحہ آخر -