بیجنگ نے نیویارک سے سب سے  زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا

بیجنگ نے نیویارک سے سب سے  زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی شہریوں کا اعزاز چھین لیا۔امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے ارب پتی افراد کی 35 ویں فہرست جاری کردی۔ دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے ممالک کی فہر ست میں امریکا اول نمبر پر ہے۔ امریکا میں رہنے والے ارب پتی افراد کی تعداد 724 ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد رکھنے والے ممالک کی فہرست میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ سال امریکا میں 614 اور چین میں 456 ارب پتی افراد تھے جو کہ ایک واضح فرق تھا لیکن ایک سال کے عرصے میں ہی چین میں ارب پتی افراد کی تعداد بڑھ کر 698 ہوگئی جس میں 71  کا تعلق ہانگ کانگ اور 1 کا تعلق مکاؤ سے ہے۔چین میں ارب پتی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب اب بیجنگ دنیا کا سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے والا شہر بن چکا ہے۔ بیجنگ نے امریکی شہر نیویارک سے یہ اعزاز چھین کر خطے میں ایک نیا ریکارڈقائم کیا ہے۔جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو صرف ایشیا پیسیفک خطے میں 1149 ارب پتی ہیں جن کی دولت 4 کھرب 70 ارب ڈالر ہے، جب کہ صرف امریکی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت  4 کھرب 40 ارب ڈالر ہے۔
چین اعزاز

مزید :

صفحہ آخر -