خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر ملز انتظامیہ 15اپریل کو طلب

 خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر ملز انتظامیہ 15اپریل کو طلب

  

لاہور (کرائم رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم شہریار کی شوگر مل کو نوٹس جاری کر تے ہوئے مل انتظامیہ کو 15اپریل کو طلب کرلیا۔مخدوم شہریار کو سٹہ کے ذریعے بیچی گئی چینی کی دستاویزات ہمراہ لانے کا حکم، سٹے کے ذر یعے بک کی گئی چینی اور طریقہ کار بھی طلب کرلیاگیا۔ نوٹس میں کہاگیا ہے ٹو سٹار شوگرمل سٹے او رشیئر ہولڈر سٹہ بازروں سے ملے ہوئے ہیں۔ سٹہ باز مل مالکان کے ذریعے پیسہ بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے میرے پہلے مل میں شیئر تھے اب نہیں ہیں۔

مخدوم شہریار طلب

مزید :

صفحہ آخر -