اداکارہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے سے رہائی مل گئی

  اداکارہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے سے رہائی مل گئی

  

لاہور(این این آئی)کیپٹن نوید کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع کرانے پر اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی، ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 48گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان جا کر اپنا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کے سسر راجہ خالد پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا  جائے گا، جب میرا تندرست ہوگی تو امریکہ آسکتی ہے، فی الحال ان کا امریکہ میں رہنا ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ میرا میرا کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے مینٹل ہیلتھ کی ٹیم کو کال کر کے انہیں ہسپتال بھجوا دیا تھا۔

اداکارہ میرا 

مزید :

صفحہ آخر -