پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، رانا ثنااللہ

پنجاب اور وفاقی حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے، رانا ثنااللہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔

رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ آخر -