نااہل حکومت رمضان پیکیج بھی عوام کو نہیں دے سکی‘حمزہ شہباز

 نااہل حکومت رمضان پیکیج بھی عوام کو نہیں دے سکی‘حمزہ شہباز

  

لاہو ر(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے حکومت سے عوام کیلئے رمضان ریلیف پیکیج فوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے اور اب تک نااہل حکومت رمضان پیکیج بھی عوام کو نہیں دے سکی۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے بیانات اور دعوؤں کے بجائے عمران نیازی عوام کیلئے فوری رمضان پیکج کا اعلان کریں۔تنخواہ دار، سفید پوش اور کمزور طبقات  کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ان کی مجبوریوں کا احساس کیا جائے۔ عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بددعاؤں سے بچیں،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ روزہ داروں کو اشیائے ضروریہ کی مناسب دام پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔عوام کورونا، معیشت کی تباہی اور بے روزگاری ومہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔آٹا، چینی، کھجوریں، گھی، انڈے، مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -