پی ڈی ایم توڑنے کی بنیاد (ن)لیگ نے رکھی،نیئر بخاری 

 پی ڈی ایم توڑنے کی بنیاد (ن)لیگ نے رکھی،نیئر بخاری 

  

 چارسدہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو توڑنے کی بنیاد مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر نے رکھی اور شوکاز نوٹس دے کر پی ڈی ایم توڑ دی گئی۔پیپلز پارٹی کے وفد نے نیر بخاری کی قیادت میں چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے پاس ولی باغ حاضر ہوا اور ہم بالخصوص اسفند یار ولی کی مزاج پرسی کے لیے آئے جن کی طبیعت ناساز ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اسفند یار کی طبیعت دریافت کی گئی اور ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی جس میں خصوصی طور پر اے این پی کی جانب سے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس پر علیحدگی کے اعلان پر بھی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ موجودہ صورتحال ہم خیال جماعتوں میں تعاون بڑھنا چاہیے اور موجودہ ملکی صورتحال میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر ترقی پسند جماعتیں مل کر کوئی لائحہ عمل اختیار کریں۔ پی ڈی ایم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر میاں افتخار نے کہا کہ پی ڈی ایم رہی ہی نہیں تو اس میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے انہیں راستہ بھی بتایا تھا اور کہا تھا کہ شوکاز کے بجائے رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ووٹ دینا تھا اور ہم نے یہ واضح کردیا تھا کہ ہم یہ ووٹ پیپلزپ ارٹی کو دیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں ہمارے مطالبات پورے کیے جس میں صوبائی خودمختاری، 18ویں، این ایف سی ایوارڈ اور ہمارے صوبے کا نام شامل ہے، ہمارا انتخاب جمہوری اور برحق تھا۔

نیئر بخاری 

مزید :

صفحہ آخر -