نیب نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے پونے دو ارب روپے کی ریکوری کرلی

 نیب نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے پونے دو ارب روپے کی ریکوری کرلی

  

 کراچی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی  نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے پونے دو ارب روپے کی ریکوری کرلی۔تفصیلات کے مطابق  نیب نے بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے کرپشن کی پونے دو ارب روپے  کی رقم نکلوا لی۔نیب نے کرپشن کی رقم بائیکو پیٹرولیم کمپنی سے نکلوا کر پی ایس اور اور پی پی ایل کو دے دی۔ڈی جی نیب کراچی نے پی ایس او کو  6 کروڑ65 لاکھ سے 6 ہزار 988 روپے واپس کردیے جبکہ  پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)کو 90کروڑ 32لاکھ 17 ہزار 964 روپے واپس کیے۔ پی ایس او اور پی پی ایل سے کرپشن کرکے اربوں روپے کا فائدہ بائیکو پیٹرولیم کمپنی کو پہنچایا گیا تھا۔نیب کراچی نے تحقیقات کرکے 2018 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔  ریفرنس دائر ہونے کے بعد بائیکو پیٹرولیم کمپنی کے فرنٹ مین نے پونے دو ارب روپے کی پلی بارگین کرلی۔

بائیکو پیٹرولیم کمپنی

مزید :

صفحہ آخر -