پیپلز پارٹی کی حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،سلیم مانڈوی والا 

پیپلز پارٹی کی حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،سلیم مانڈوی والا 

  

 اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے واضح کر دیا کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی یا کسی اور اپوزیشن جماعت کی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کی سرگرمی ہے، ہم نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے، سینیٹ ایوان بالا ہے جہاں تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحہ پر متحد ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سینیٹ کے اندر متحد ہو گی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ے کہا چیئرمین سینیٹ الیکشن کے معاملے پر کوئی معاملات تہہ نہیں ہوئے۔ عدالت میں اپیل بھی دائر ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ختم نہیں ہوا ہے۔ اور اپوزیشن بھی ختم نہیں ہو گی۔

سلیم مانڈوی والا 

مزید :

صفحہ آخر -