اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اغوا کیس،لیگی ایم پی اے کی والد سمیت عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع 

 اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن اغوا کیس،لیگی ایم پی اے کی والد سمیت عبوری ضمانت میں 15 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرورچودھری نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نوید علی اور اْن کے والد رانااحمد علی کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر آر پی اوساہیوال کو بھی طلب کر لیا.ہے،دوران سماعت ڈی پی جی رانا تصور نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر رکن پنجاب اسمبلی اور اْن کے والد پر سیاسی عناد پر بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،خدشہ ہے کہ پولیس بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرنا چاہتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت کی عبوری درخواستیں منظور کی جائیں۔
 اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن

مزید :

صفحہ آخر -