ہائیکورٹ، بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی 

ہائیکورٹ، بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمامیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی جانب سے دائر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی،درخواست میں سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے احکامات پر عمل درآمد کرانے کی استدعا کی گئی تھی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری جواد یعقوب نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا گیا،سپریم کورٹ کے مختصر حکم کی بنیاد پر درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے، ایسی صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ابھی مختصر حکم ہی جاری ہواہے تو انتظار کرلینا چاہیے تھا،جس پر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔

بلدیاتی ادارے

  

مزید :

صفحہ آخر -