ٹی 20ورلڈ کپ، تحفظات دو ر ہونے پر ٹیم بھارت جائیگی: احسان مانی 

ٹی 20ورلڈ کپ، تحفظات دو ر ہونے پر ٹیم بھارت جائیگی: احسان مانی 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں کھیلے جانے ٹی20 ورلڈ کپ میں تحفظات دور ہونے کے بعد ضرور شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے لئے کئی مسائل درپیش ہیں جس میں سب سے پہلے سیکورٹی کا مسئلہ ہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہر طرح کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر اس کے باوجود ابھی حتمی بات چیت ہونا باقی ہے احسان مانی نے کہا کہ کورونا کے باعث بھارت میں میگا ایونٹ کا انعقاد بھی ابھی غیر یقینی ہے اس حوالے سے آئی سی سی نے فیصلہ کرنا ہے دوسری پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیو ں نے بہت عمہ کھیل کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ اسی طرح سے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ٹیم یک جان ہوکر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی بلاشبہ سینئر اور نوجوان کرکٹرز امیدوں پر پورا اتریں ہیں خاص طور پر فخر زمان نے بہت اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -