عمدہ پرفارمنس پر ٹی20 سیریز میں شمولیت کی خوشی ہے، فخرزمان

  عمدہ پرفارمنس پر ٹی20 سیریز میں شمولیت کی خوشی ہے، فخرزمان

  

 جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس پر ٹی20 سیریز میں شرکت باعث فخر ہے اور کوشش ہوگی کہ جس طرح سے ون ڈے میچز میں عمدہ پرفارمنس دی اسی طرح سے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکوں انہوں نے متنازع رن آؤٹ پر کہا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔۔فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -