دورہ بنگلہ دیش، انڈر 19ٹیم کا اعلان، قاسم اکرم کپتا ن مقرر

      دورہ بنگلہ دیش، انڈر 19ٹیم کا اعلان، قاسم اکرم کپتا ن مقرر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم کریں گے۔ 18 سالہ قاسم اکرم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں 46.50 کی اوسط سے 93 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں کپتان قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے، اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ ٹیم انتظامیہ کے مشکور ہیں، گزشتہ ایک سال سے کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے دورے کے لیے حتمی 17رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عاصم علی، ارحم نواب او رضوان محمود حتمی سکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تاہم یہ تینوں کرکٹرز سکواڈ کی 17 اپریل کو بنگلہ دیش روانگی تک تربیتی کیمپ کا حصہ رہیں گے۔حتمی 17 رکنی اسکواڈ میں قاسم اکرم کپتان، عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، عالیان محمود، احمد خان، علی اسفند، فہد منیر، فیصل اکرم، حسیب اللہ، معاذصداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، منیب واصف رضا المصطفی، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔سپورٹ سٹاف میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر، عمران اللہ ٹرینر، راؤنڈر افتخارانجم باؤلنگ کوچ، مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ، حافظ نعیم فزیو تھراپسٹ، کرنل(ر) صفدر سعید سیکورٹی منیجر، فیصل رائے اینالسٹ اور عماد احمد حمید میڈیا منیجر شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق ٹیم17 اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔23 تا 26 اپریل واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ،پہلا ون ڈے 30 اپریل،دوسرا 2 مئی، تیسرا ون ڈے 4 مئی کو کھیلا جائے گا پہلے تین ون ڈے سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ چوتھا ون ڈے 7 مئی کو  ڈھاکہ جبکہ  پانچواں اور آخری ون ڈے میچ  9 مئی کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -