پہلا ٹی 20، پاکستان اور جنوبی افریقہ کل آمنے سامنے

    پہلا ٹی 20، پاکستان اور جنوبی افریقہ کل آمنے سامنے

  

 جوہانسبرگ (اے پی پی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹی -20انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان ٹیم نے 1-2سے جیت لی تھی۔ گرین شرٹس نے پروٹیز کو پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 17 رنز سے ہرا دیا، جس کے بعد فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے مات دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے اپنے نام کی۔  چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز  میں بھی پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم تمبا باوما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی بابر اعظم ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریزبھی اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -