8سالہ مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا

8سالہ مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے بھارتی ریکارڈ توڑ ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کی 8 سالہ مارشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے بڑا کارنامہ دکھاتے ہوئے ایلبو اسٹرائیک مقابلے میں بھارتی ایتھلیٹ کو شکست دے دی۔پاکستانی ننھی مارشل آرٹس فائٹر نے بھارتی فوجی کی اہلیہ کو مات دے دی۔ فاطمہ نے ورلڈ ریکارڈ بھارت سے چھین کر پاکستان آرمی کے نام کر دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارتی فوجی کی اہلیہ کرن اونیال کے پاس تھا۔ کرن اونیال اسرائیلی مارشل آرٹس کاراو میگا کی بلیک بیلٹ انسٹرکٹر بھی ہیں۔فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے زریعے ریکارڈ کی تصدیق کر دی فاطمہ نے کہا کہ کامیابی محنت کا نتیجہ ہے مستقبل میں بھی نئے ریکارڈ قائم کروں گی۔