جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، فیصل واوڈا

جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، فیصل واوڈا

  

اسلام آباد  (آن ائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق 17 شوگر ملز چینی سکینڈل میں ملوث پائی گئیں۔ چینی مافیا کی وجہ سے غریب پاکستانیوں کو قیمت ادا کرنا پڑی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عمران خان برداشت نہیں کر سکتے۔ کوئی معصوم ہے یا قصوروار؟ اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ دوست تھے، دشمنی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے، انتقامی کارروائی کیوں؟ وفاداری کا ایک سال سے امتحان لیا جا رہا ہے۔ 

 فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -