کراچی،شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی

کراچی،شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی

  

 کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے  شادمان ٹاون میں شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او شارع نور جہاں لیاقت حیات نے بتایا کہ خودکشی کا واقعہ شادمان ٹاون نمبر 2 ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں پیش آیا، متوفیہ کی شناخت 36 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ کا شوہر بیروزگار ہے جس پر اس کی اہلیہ ثوبیہ مالی پریشانیوں اور تنگ دستی سے دلبرداشتہ تھی اور اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -