امریکہ کا فلسطینی امداد بحال کرنے کا اعلان، اقوام متحدہ، لبنان، اردن ودیگر ممالک کا خیر مقدم 

امریکہ کا فلسطینی امداد بحال کرنے کا اعلان، اقوام متحدہ، لبنان، اردن ودیگر ...

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں روکی گئی فلسطینی امداد بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کی امداد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، اس امداد کو سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 ء میں بند کیا تھا جس کی وجہ سے فلسطینی مہاجرین کی امداد میں شدید ما لی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا امریکا اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کو انسانی امداد کی مد میں 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔میڈیا ر پورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی یہ ریلیف ایجنسی صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی پر 5.7 ملین فلسطینی مہاجرین کو امداد فراہم کرتی ہے۔ا مر یکی وزیر خارجہ نے کہا امریکا مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کیلئے فلسطین کو مزید 75 ملین ڈالر کی معاشی اور ڈیولپمنٹ امد ا د فراہم کرنا چاہتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان، اردن اور دیگر ممالک نے فلسطین کی امداد کی بحالی کے امریکی اعلان کا خیر مقد م کیا ہے۔امریکی اعلان پر اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے زیادہ خوشی نہیں ہوسکتی کہ ہم ایک مرتبہ پھر امریکا کیساتھ مشرق وسطیٰ میں انتہائی بدحال مہاجرین کی مدد کرسکیں اور اپنے منشور کو پورا کرتے ہوئے روزانہ لاکھوں مہاجرین کو تعلیم اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کریں۔

امریکا اعلان

مزید :

صفحہ آخر -