بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اعلیٰ  تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اعلیٰ  تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے،چیئرمین ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)چئیرمین نیب جسٹس(ر)  جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ نیب اپنے انویسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی استعداد کار میں اضافے اورجدید خطوط پرتربیت کو اولین ترجیح دیتا ہے کیونکہ تربیت ایک مسلسل عمل ہے جو تفتیشی افسران کے معیار کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے ایک موثر ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب  نے کہا کہ نیب ملک کا  انسداد بدعنوانی کا اعلی ادارہ ہے،بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے  انتہائی پرعزم  اور اعلی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اسی مناسبت سے، اپنے افسران / اہلکاران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانے کے لئے 2021کے لئے ایک جامع سالانہ تربیتی منصوبہ تشکیل دیا گیا۔ تربیتی منصوبے کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ تربیت دہندگان اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے پوری طرح سے قابل اور تیار ہوں۔

 چئیرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -