ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، قیمتی اشیاء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو شہری امتیاز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو فیضان کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 95 ہزار روپے نقدی، ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو برہان کی دکان سے 56 ہزار روپے، داتا دربار کے علاقے سے ڈاکو کبیر احمد سے 48 ہزار نقدی اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے سے ڈاکو ابراہیم سے 3لاکھ 15 ہزار نقدی، گڑھی شاہو کے علاقے سے ڈاکو جاوید سے 60 ہزار نقدی۔شناختی کارڈ۔لائسنس اور موبائل فون،سمن آباد کے میں ڈاکو مبشر سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو اشفاق سے 20 ہزار۔موبائل فون اور نقدی. قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکو سلیم مرزا سے کل مالیت 27 ہزار۔نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاؤن۔اقبال ٹاؤن اور ہربنس پورہ کی کاریں،گجرپورہ۔نواں کوٹ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
 ڈکیتی و راہزنی

مزید :

علاقائی -