نیا بجٹ آنیوالا ہے لیکن پتہ نہیں وزیر خزانہ کون ہوگا، محمد زبیر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیا بجٹ آنے والا ہے لیکن پتہ نہیں وزیر خزانہ کون ہوگا، نااہل حکومت تین وزیر خزانہ اور 5 چیئرمین ایف بی آر بدل چکی ہے، یہ لوگ رہیں تو ملک میں مزید تباہی آئے گی۔ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پچھلے سال گروتھ ریٹ منفی ہوا، پاکستان میں 3 جنگیں ہوئیں، مشرقی پاکستان الگ ہوا، بڑے بڑے بحران آئے مگر گروتھ ریٹ منفی نہیں ہوا، ماضی میں بہترین ٹیم ہونے کا دعوی کرنے والے وزیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے لیکن عام عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔
محمد زبیر