شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس 21 اپریل تک ملتوی

  شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس 21 اپریل تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور اْن کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کردی ہے، یادرہے کہ مقدمات کی سماعت کرنے والے فاضل جج صاحبان کے تبادلے کے باعث مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی،احتساب عدالت کے روبرو رمضان شوگر ملز کیس میں جیل حکام نے میاں شہباز شریف کو پیش کیا، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی کمر میں شدید تکلیف ہے ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی، دوسری جانب عدالت کے حکم پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ آصف کو پیش کیا گیا،عدالت نے نیب کو جلد ریفرنس مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی،اس موقع پر کمرہ عدالت میں میاں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق،مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، جاوید عباسی اور خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

رمضان شوگر ملز 

مزید :

علاقائی -