قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں  پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود 

   قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں  پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، شاہ محمود 

  

راولپنڈی(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا، انہیں انسٹی ٹیوٹ کے دائرہ کار اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک فوج شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے، جہاں محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاج کیلئے لایا جاتا ہے۔

شاہ محمود 

مزید :

صفحہ آخر -