پاکستان بار کونسل کاافواج پر تنقید،سزاء سے متعلق بل پر اظہار تشویش  

پاکستان بار کونسل کاافواج پر تنقید،سزاء سے متعلق بل پر اظہار تشویش  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(آن لائن)پاکستان بار کونسل نے مسلح افواج پر تنقید کرنے والوں کو سزائیں دلانے کے لیے تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں مجوزہ ترمیم کے بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا  ہے۔پاکستان بار کونسل سے جاری اعلامیہ میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے مذکورہ بل کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مجوزہ بل کوآئین کے آرٹیکل 19سے متصادم قرار دیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی مسلح افواج پر تنقید کا نہیں سوچ سکتا لیکن اداروں کو بھی اپنے آئینی حدود رہ میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔مجوزہ بل سیاسی حریفوں کو ہراساں کرنے کے لیے بطور ا?لہ استعمال کیا جائے گا،اگر حکومت نے مجوزہ واپس بل واپس نہیں لیا اور پارلیمنٹ سے منظور کرایا تو مجاز عدالتی فورم پر اسے چیلنج کیا جائے گا۔توصیف
پاکستان بار کونسل

مزید :

صفحہ آخر -