پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی کیس، ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی،فاضل جج کے تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت 28 اپریل تک ملتوی کی گئی ہے،گزشتہ روزڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر 7افراد عدالت میں پیش ہوئے،ڈاکٹر مجاہد کامران پر پنجاب یونیورسٹی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔
، ڈاکٹر مجاہد کامران