کا ہنہ،مدرسے کی بس نالے میں گر نے سے 6 طالبات زخمی

کا ہنہ،مدرسے کی بس نالے میں گر نے سے 6 طالبات زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) کا ہنہ کے علا قہ چندرائے روڈ پر بس نالے میں گر گئی، بس میں مدرسے کی 40 طالبات سوار تھیں. 6 طالبات کو گہری چوٹیں آنے پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے غفلت پر بس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آئے روز چندرائے روڈ پر حادثات کا ہونا معمول بن گیا ہے۔ گلزار صفیہ مدرسہ کی طالبات کو لے جانے والی بس گجرکالونی کے قریب نالے میں گر گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے بس کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔ریسکیو کے مطابق بس میں چالیس سے زائد طالبات تھی جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -