پولیس نے بچوں سے بداخلاقی، نازیبا ویڈیو ز بنانیوالے ملزم کو دھر لیا

پولیس نے بچوں سے بداخلاقی، نازیبا ویڈیو ز بنانیوالے ملزم کو دھر لیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پولیس نے بچوں سے بداخلاقی کرنے اور نازیبا ویڈیو ز بنانے والے ملزم کو دھر لیا۔ایس ایچ او سا ند ہ انسپکٹر مسعو د الر حمن کے مطابق ملزم بچوں کو پستول چلانے کا گر سکھانے کا بہانہ بنا کر ساتھ لے جاتاتھا، ملزم کی بچوں کیساتھ پستول چلانے اور ان کیساتھ بداخلاقی کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ کو علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ پولیس نے راج گڑھ کے ایک شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔ ملزم حمزہ 10سے زائد بچوں سے بداخلاقی کا مرتکب ہوچکا جبکہ ملزم اس کے بھائی اسد کیساتھ بھی بداخلاقی کرچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -