نشتر کالونی،25 سالہ ارسلان نامی خواجہ سراء کی پر اسرار ہلاکت

نشتر کالونی،25 سالہ ارسلان نامی خواجہ سراء کی پر اسرار ہلاکت

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نشتر کالونی میں خواجہ سرا کی پر اسرار ہلاکت، پچیس سالہ ارسلان نامی خواجہ سرا کی جھلسی ہوئی لاش گھر سے ملی۔ نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خواجہ سرا پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 25 سالہ خواجہ سرا ارسلان کی گھر سے جلی ہوئی لاش ملی۔ گھر میں آگ لگائی گئی یا حادثاتی طو ر پر لگی اس بارے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ خواجہ سرا کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سرا نینا کو پروگرام سے آتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔صدرخواجہ سراء ایسوسی ایشن فرزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے خواجہ سراء نینا اغوا کیا،خواجہ سرا نینا کے بال کاٹ کر گنجا کردیا، حکومت سے انصاف کا مطالبہ ہے۔

خواجہ سرا 

مزید :

علاقائی -