شوکت علی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، عدنان

شوکت علی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، عدنان

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوکت علی کی وفات پرعدنان سمیع بھی غمزدہ ہوگئے،سابق پاکستانی گلوکارعدنان سمیع نے لیجنڈری فوک گلوکارشوکت علی کی وفات پراظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت علی کی موسیقی میں شراکت انمول رہی اوروہ بلاشبہ ایک حیرت انگیزآوازکے مالک تھے۔ عدنان سمیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشوکت علی کی تصویرشیئرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکارشوکت علی کی وفات کی  خبرنے انہیں افسردہ کردیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’موسیقی میں ان کی شراکت ناقابلِ فراموش ہے بلاشبہ وہ ایک بہترین آوازرکھتے تھے۔

اپنے پیغام کے آخرمیں انہوں نے شوکت علی کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ معروف لوک گلوکارشوکت علی طویل علالت کے بعدلاہورمیں انتقال کر گئے تھے،وہ جگرکے عارضے میں مبتلا تھے۔

مزید :

کلچر -