فلم انڈسٹری کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہوں، رزکمالی

   فلم انڈسٹری کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہوں، رزکمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے۔ مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رز کمالی نے کہا کہ میں ہمیشہ منفرد اور اچھوتے کرداروں کو پسند کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -