ماہرہ کی آنکھوں کا بھورا رنگ مداحوں پرجادو کرگیا

ماہرہ کی آنکھوں کا بھورا رنگ مداحوں پرجادو کرگیا

  

لاہور (فلم رپورٹر) ماہرہ خان کی آنکھوں کا بھورا رنگ،مداحوں پرجادو پر کر گیا، پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سیسوشل میڈیا پراپنی میک اپ کے بغیر تصویرشیئرکی گئی ہے جس میں اْن کے چہرے کے سارے تل واضح نظرآرہے ہیں۔ پاکستان کی ہردلعزیزاداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی ایک خوبصورت،سادہ،بغیرمیک اپ کیایک تصویرشیئرکی گئی ہے جس میں اْن کے چہرے کے سارے تل واضح نظرآرہے ہیں اوراْن کی بھوری آنکھوں کا رنگ بھی مداحوں کوخوب بھا رہا ہے۔

 ماہرہ خان کا اپنی پوسٹ کیکیپشن میں لکھنا ہے کہ ’اْن کیچہرے کے مسام اور تل۔ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیرخوبصورت تصویردیکھ کراْن کے مداح حیران رہ گیہیں اوراْن کے چہرے کے تل گننے میں مصروف ہیں جبکہ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پرپاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی خوب کمنٹ کئے جا رہے ہیں۔ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پرکبریٰ خان کی جانب سے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اْن کی تعریف کی گئی ہے۔ مداحوں کی جانب سیماہرہ خان کے تلوں سے متعلق مختلف کمنٹ کئے جا رہے ہیں جن میں کچھ کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے چہرے پر 11 تل ہیں جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اْن کے چہرے پر 12 تل ہیں۔

مزید :

کلچر -