کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 13سٹور، دکانیں اور شادی ہال سیل 

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 13سٹور، دکانیں اور شادی ہال سیل 

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ مجموعی طور پر 13 دکانوں و سٹوروں و میرج ہالز کو سیل جبکہ 11 دکانوں کو 01 لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 03 دکانوں کو سیل کروایا  اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 11 دکانوں و سٹوروں کو 01 لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے جرمانے جبکہ 06 دکانوں کو سیل کیا۔ تحصیل سٹی میں حیات شنواری ہوٹل، مدنی ہوٹل، تندوری ہوٹل، ایلیٹ روف ٹاپ کیفے، کاکا پان شاپ، دی فیبرک شاپ اور دی بونینزا شاپ کو سیل کیا گیا اور تحصیل شالیمار میں بن راج ڈیپارٹمنٹ سٹور، یورو سٹور، ندیم آٹو ورکشاپس، عظیم الیکٹریشن، آکرہ خان آٹو، عدیل طلحہ پینٹ ہاؤس، طارق ٹی سٹال کو جرمانہ کیا گیا۔

، شر جیل سینیٹری سٹور، الفاطمہ ڈیپارٹمنٹ سٹور اور نعیم میراں ٹریڈرز کو شالیمار چوک پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ ٹھکانہ سنوکر کلب، اے اے اے سنوکر کلب، مسلم فوڈ داروغہ والا، بنو بیف پلاو ¿، پاکستان ہوٹل، جھولے لعل ہوٹل، پیٹرا مارکی ہربنس پورہ کو سیل کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاو ¿ن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -