اسلام واحد مذہب ہے جو عورت کو حقوق دیتا ہے،دردانہ صدیقی

  اسلام واحد مذہب ہے جو عورت کو حقوق دیتا ہے،دردانہ صدیقی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)اسلام کے مخالفین مسلمان عورت کا پریشان حال، دہشت زدہ اور امتیازی سلوک سے مسخ شدہ چہرہ بطور ماڈل پیش کرتے رہے مگر درحقیقت اسلام ہی وہ واحد  مذہب ہے جو عورت کو مساویانہ حقوق، باعزت القاب اور معاشرے میں قابل قدر مقام دیتا ہے۔قرون اولیٰ سے ہی انبیاء علیھم السلام کی خواتین بی بی حاجرہ، بی بی مریم، بی بی آسیہ اور امہات المومنین حضرت خدیجہ،حضرت عائشہ رضوان اللہ علیہ اور باغ جنت کی سردار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ نے جرأت وبہادری اور علم و ذہانت سے مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبہ زندگی میں مثالی کردار پیش کیا ا ن خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔  اجلاس میں 29 ممالک کی 34 مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -