ایل ڈبلیو ایم سی کا نئی مشینری کی خریداری کیلئے روڈ شو

    ایل ڈبلیو ایم سی کا نئی مشینری کی خریداری کیلئے روڈ شو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت شہر کی صفائی کے لیے نئی مشینری کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے روڈ شو میں پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ تقریب میں 25 سے زائد لوکل کمپنیوں کی گاڑیوں کی نمائش کی گئی، اور پروکیورمنٹ کے حوالے کمپنیوں کی رہنمائی  کی گئی۔ تقریب میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 950 گاڑیوں کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے کمپنیز کو پالیسی سی آگاہ کیا۔

مختلف کمپنیز کے نمائندوں نے میونسپلٹی وہیکلز اور دیگر پراڈکٹس کے حوالے سے بریف کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویسٹ کولیکشن مشینری کو مزید جدید کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ 

 لوکل کمپنیز کو بڈنگ پراسس میں لانے کا مقصد پاکستان کی اکانومی کو مستحکم کرنا ہے۔ باہر کے ممالک  سے مشینری خریدنے سے بہتر ہے لوکل کمپنیز کو اوپر آنے کا موقع دیا جائے 5ارب کی 950 گاڑیوں کی لوکل سطح پر خرایداری سے اکانومی کو تقویت ملے گی۔ نذیر احمد چوہان پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ترکش کمپنی کے جانے کے بعد جس طرح سے کام کر رہی ہے قابل ستائش ہے۔غیر ملکی کمپنیاں اربوں روپے پاکستان سے لے  کما کر لے جا چکی ہیں۔  وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن  کے مطابق اب لوکل کمپنیز کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے گا۔ 5 ارب کی مشینری کی خریداری میں صاف شفاف بڈنگ پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ  مبارک کی مستحق ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -