مہنگائی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،بیلم حسنین

   مہنگائی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ وزیراعظم سے آن لائن سوالات ہو رہے ہیں مگر ان کو جواب دینا نہیں آ رہا۔ عوام رمضان المبارک کی وجہ سے چیخ و پکار کر رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگی اشیاء اور ناقص اشیاء دستیاب ہیں۔

  لگتا ہے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے اور وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کیلئے ڈیل کرتے پھر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی اور اپنی جانب سے مطالبہ کرتی ہوں کو سپریم کورٹ مہنگائی کا نوٹس لے ورنہ عوام سڑکوں پر ہوگی جبکہ ملک میں پہلے ہی کرونا کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سات ارب روپے کی سبسڈی دی گئی وزیراعظم اپنے وزراء سے جواب طلب کریں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان المبارک کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ آٹا، چینی کا بحران بھی حکومت نے خود پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ مہنگائی کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو سزا دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -