سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے متبادل نظا م متعارف کرا دیا،مدثر ریاض

سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے متبادل نظا م متعارف کرا دیا،مدثر ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے سنگھ پورا منڈی اور ملتان چونگی منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام انتظامات کا بذات خود جائز لیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل شاپس کا مقصد بیروزگار افراد کو روزگار فراہم کرنا ہے اورسستی موبائل شاپس کا مقصد لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام والناس کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی اور مہنگی کی روک تھام کے لیے متبادل نظام متعارف کروا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں انصاف سستی موبائل شاپس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 300سے زائد انصاف سستی موبائل شاپس کا آغاز کیا گیا ہے جن میں آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور کی پانچ تحصیلوں میں یہ موبائل شاپس اپنے مقررہ روڈ پر موجود ہونگی۔ ان انصاف سستی موبائل شاپس میں پھل اور سبزیاں تھوک ریٹ پر عوام والناس کو فروخت کی جائیں گی جبکہ انصاف سستی موبائل شاپس کے ملازمین کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی نیلامی کے ریٹس پر کروائے گی۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھل اور سبزیاں کی فراہمی سے مڈل مین اور آڑتہی کی منافع خوری کا خاتمہ ہوگا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ان انصاف سستی موبائل شاپس کو بذات خود مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم مہنگائی کا خاتمہ ہے۔