وزیر اعظم اقتدا ر کے لئے کسی  سے ڈیل نہیں کرینگے،شمسہ علی

  وزیر اعظم اقتدا ر کے لئے کسی  سے ڈیل نہیں کرینگے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اقتدار کی ہوس نہیں ہے نہ کسی سے کوئی ڈیل کرینگے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ جو ہو وہ یہی ہونا تھا۔ وزیراعظم عمران خان  کرونا اور مہنگائی دونوں پر توجہ دے رہے ہیں، اپوزیشن بار بار این آر او کی کوشش کر رہی ہے مگر وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ مافیا کے ملکی وسال پر قبضہ کیا ہوا ہے جو ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے اور اس مافیا  نے آٹا اور چینی کا بحران پیدا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ن لیگ کے تاجر ملک سے آٹا اور چینی غائب کر رہے ہیں۔ صرف اپنے اقتدار کی خاطر نواز شریف لندن میں بیٹھے اپنے بیٹوں کیساتھ پاکستان کے خلاف سازش میں مصروف ہیں۔ اب اپنی بیٹی کو این آر او دلانا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف کی حکومت ایسا نہیں کریگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -