پنجاب یونیورسٹی اور مجلس ترقی ادب کے مابین کتب کے تبادلے کا معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور مجلس ترقی ادب کے مابین کتب کے تبادلے کا معاہدہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اور مجلسِ ترقی ادب کے درمیان ادب کو فروغ دینے کیلئے نایاب کتب اور نسخوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر مجلس ِ ترقی ادب منصور آفاق و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کی رو سے فریقین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ادب کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -