جماعت اسلامی کا رمضان سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا رمضان سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(پ ر)جماعت اسلامی پی پی 160 کا ماہ  رمضان سے قبل بجلی کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ پر وحدت روڈ پر احتجاج کیا گیا۔  احتجاج کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے کی۔ احتجاج میں حافظ احمد عمیر، جہانگیر ایثار، فیض رسول، عبید الرحمن صدیقی، مفتی محمد عمر، کائنات ملک، یاسمین رؤف، طاہرہ سمیت مرد و خواتین کی شرکت۔ مظاہرین کی جانب سے  قیمتوں میں اضافہ پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر  ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شاید قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو ہی ریلیف سمجھتے ہیں۔

 ایک طرف  وزیر اعظم  نے بیان  دیا ہے کہ رمضان  المبارک میں عوام کو  ریلیف فراہم کریں گے لیکن   بدقسمتی سے ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام کو بجلی کی قیمتیں بڑھا  دی گئی ہیں  جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف حکومتی ناکامیوں کے ڈیرے ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں صفائی ہوتی نہیں، فلٹریشن پلانٹ بند ہیں اور زور قیمتیں بڑھانے پر ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف  امیر جماعت اسلامی لاہور  میاں ذکر اللہ مجاہد کی قیادت میں 12 اپریل کو ایل ڈبلیو ایم سی کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -