محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے میو ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا

  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے میو ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نے میؤ ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیاہے یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اْنہوں نے کہا کہ کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد شہری کنٹرول روم میں کال کرکے وینٹی لیٹر ز اور بستر کی دستیابی سے متعلق معلومات کا حصول ہے۔بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو خود سے ہسپتالوں کے چکر لگانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ کنٹرول روم میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز اور وینٹی لیٹرز سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہاکہ لواحقین0429911370اور 429921136  پر کال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح کنٹرول روم میں 04299211138 ہیلپ لائن بھی دستیاب ہوگی جس سے مسائل حل ہوں گے۔

  ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے ڈاکٹر ز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -