جعلی نمود و نمائش سے وزیر اعلیٰ کی نااہلی نہیں چھپ سکتی،عظمیٰ بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی نمود و نمائش اور جھوٹی کہانیاں سناکر عثمان بزدار کی نا اہلی نہیں چھپ سکتی۔پنجاب کے گیار کروڑ عوام جان چکے ہیں عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں کونسے ”تیر مار دیے ہیں“۔چارسو ارب کے چینی ڈاکے میں جہانگیرترین کے علاوہ خسرو بختیار اور مونس الٰہی کے بھی نام ہیں۔اکیلے جہانگیرترین کیخلاف کاروائی سے انصاف کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔خسرو بختیار اور مونس الٰہی کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا شہباز شریف نے 2013میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا۔
شہبازشریف حکومت نے 6ارب روپے کی لاگت سے اس پروجیکٹ کو 80فیصد تک مکمل کیا،یہ نالائق تین سال بھی وہیں کھڑے ہے۔خادمہ صاحبہ شہبازشریف دور میں پنجاب کی 145تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹرپر سروسز کا آغاز کردیا گیا تھا۔کیوں بار بار شہبازشریف کے منصوبوں پر زبردستی عثمان بزدار کے نام کے ”فیتے کاٹنے“آجاتی ہیں۔خادمہ جی ہر روز نئے وزیر کے ساتھ ٹی وی پر آکر بزدار حکومت کی کارکردگی بتانے آجاتی ہیں۔