پی ایچ اے کی شہر کو سرسبز بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں،جواد قریشی

  پی ایچ اے کی شہر کو سرسبز بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں،جواد قریشی

  

لاہور(پ ر) ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے بہار شجرکاری مہم کے دوران شہریوں میں مفت پودے اور ماسک تقسیم کرنے کے حوالے سے کہا کہ پی ایچ اے کی شہر کو سر سبز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔  روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں پودے اور مفت ماسک شہریوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے  نے آج بہار شجرکاری مہم کے تحت آزادی انٹر چینج پر شہریوں میں مفت پودے اور ماسک تقسیم  کیے گئے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہمارے ماحول کے لیے فائدہ مند ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔شہری شجرکاری مہم میں پی ایچ اے کا ساتھ دیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -