حکومت انتخابی اصلاحات کے لئے تیار ہے،اعجاز چوہدری

  حکومت انتخابی اصلاحات کے لئے تیار ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینیٹر پارلیمانی لیڈر سینٹ و صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے لئے تیارہے،جس کے لئے اپوزیشن سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،اپوزیشن بلاجوازہٹ دھرمی چھوڑ کر انتخابی اصلاحات کرنے کے لئے اپناکردار ادا کرے، اپوزیشن کی منفی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپٹ مافیا کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

، ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے کرپٹ ٹولے کو قوم کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے اب کوئی کرپٹ مافیا بچ نہیں پائے گا، انہوں نے کہاکہ سٹہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کے اتحاد کونوازشریف نے اپنی ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا، اپوزیشن کے بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا،پی ڈی ایم ضمیر فروشوں اور سوداگروں کاٹولہ ہے،اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ اپوزیشن کو صرف اپنی چوری بچانے اور این آر او لینے کی فکر پڑی ہوئی ہے، عوام کے مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں، حکومتی کاروائیوں سے سٹہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، یوٹیلٹی سٹوروں اور سستے رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -